کرونا: ایک مریض جاں بحق، 9کی حالت تشویشناک ،16نئے کیس

اسلام آباد  (خبر نگار) ملک بھر میں      24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 16کیس رپورٹ ہوئے   ، ایک مریض جاں بحق  اور  9  کی حالت تشویش ناک ہے۔پیرکو  قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں گزشتہ   24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2ہزار221 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے16 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے  اس طرح   مثبت  کیسز کی شرح0.72فیصد رہی اور   اس دوران کرونا وائرس سے  ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 9مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن