سپریم کورٹ کا فل بنچ ایک ہفتے میں الیکشن کا فیصلہ کرے: جاوید لطیف

لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے ملک کو بڑے نقصان سے بچانا ہے تو سپریم کورٹ کا فْل بنچ ایک ہفتے میں الیکشن کا فیصلہ کر دے۔ لاہور  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جو کردار بے نقاب ہو رہے ہیں۔ وہ ٹکٹیں بانٹ رہے ہیں، وہ سمجھتے ہیں سہولت کاری کرتے رہیں گے تو محفوظ رہیں گے۔ انہوں نے کہا زمان پارک میں بیٹھے شخص کو سزا کیوں نہیں ہوتی۔ عمران خان ادارے کو میر جعفر و صادق کے القابات سے نوازتے ہیں۔ اداروں میں بیٹھے لوگوں پر الزامات لگائے جاتے ہیں۔ اداروں میں بیٹھے لوگوں کی جانب سے بھی جواب آنا چاہیے،  ایسے حالات میں آپ 10 انتخابات کروالیں، قومی یکجہتی پیدا نہیں ہو سکتی۔ وفاقی وزیر نے کہا اداروں کا خاموش رہنا معنی خیز ہے۔ اگر آج بھی خاموشی رکھی گئی تو قوم میں انتشار بڑھتا جائے گا۔ اگر پاکستان کو کسی بڑے نقصان سے بچانا ہے تو سپریم کورٹ کا فْل بنچ ایک ہفتے کے اندر الیکشن کا فیصلہ دے۔ فل کورٹ فیصلہ کرے، یا سپیشل پارلیمانی کمشن فیصلہ کرے، اگر اعتماد بحال نہ ہوا تو کسی نئے قانون سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا اعتماد اس وقت تک بحال نہیں ہوسکتا جب تک طاقتور سازشیوں کو لٹکائیں گے نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...