نارووال (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے یونیورسٹی آف نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا سستا تیل جلد پاکستان آنے والا ہے۔ آئی ایم ایف کا معاہدہ حتمی مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ منصوبہ طے ہونے سے روپے کی قدر مستحکم ہو گی۔ عمران خان نے چین کے وزیر خارجہ کے دورے پر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کی سیاست کا مقصد رہ گیا ہے کہ سی پیک کو ڈی ریل کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف معاہدہ حتمی مراحل میں، سستا روسی تیل جلد آنے والا ہے: احسن اقبال
May 09, 2023