لاہور (نیوز رپورٹر)پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامرمیر نے چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور نگران صوبائی حکومت کیخلاف الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے انھوں نے کہا عمران خان نے خود پرویز الٰہی کو پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کا خطاب دیا تھا اور آج وہی ڈاکو اسکی پارٹی کے صدر ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا پرویز الہٰی مسلسل حکومت اور اداروں پر بے سرو پا الزامات لگا رہے ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں ۔ عامر میر نے کہا ان بے بنیاد الزامات سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ نگران حکومت کسی دھمکی اور دباو سے بلیک میل نہیں ہو گی پرویز الہی اتنے دلیر ہیں تو نیب کو ٹھیکے داروں سے رشوت وصولی کی انکوائری کے لیے خط لکھیں۔عامر میر نے کہا نگران حکومت پر روزانہ جھوٹے الزامات لگائیں گے تو ہم چپ نہیں بیٹھیں گے اور بقول عمران خان پنجاب کے سب سے بڑے چور کی سینہ زوری اور دھمکیاں مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔