اسلام آباد(رپورٹ:رانا فرحان اسلم)قومی اسمبلی اجلاس اراکین کی باہمی گفت وشنید ،ایک دوسرے کیساتھ اپنے ہی دور حکومت میں کام نہ ہونے کے شکوے شکایتیں کرتے رہے وزراء اور حکومتی اراکین اپنی حکومت کے دوران کام نہ ہونے اور آبائی حلقوں میں ووٹرزکے مسائل حل نہ ہونے پر شید نالاں نظر آئے پیپلزپارٹی کے رکن قادر مندوخیل نے وقفہ سوالات کے دوران سوال کرنے کی بجائے حلقہ انتخاب کے مسائل گنوانا شروع کر دیئے اسپیکر کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی ہدایت پر نہ چاہتے ہوئے بھی انہیں بیٹھنا پڑاقومی اسمبلی اجلاس میں اہم وفاقی وزراء ایوان سے غیر حاضر رہے جبکہ اجلاس میں شریک اراکین آپس میں حلقوں میںکام نہ ہونے کے حوالے سے ایک دوسرے کیساتھ تشویش کا اظہار کرتے رہے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی عقبی بینچز پر بیٹھ کر آپس کے رونے روتے رہے۔