ڈالر ایک‘ سونا 1400 روپے تولہ مہنگا‘ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت مزید 1400 روپے بڑھ گئی۔ تولہ 2 لاکھ 26 ہزار 900  روپے کا ہو گیا۔ جو پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربنک تبادلہ مارکیٹ کے نئے کاروباری ہفتے میں ڈالر 26 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بنک میں کاروبار  کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283.85 روپے رہا۔ انٹر بنک میں گذشتہ روز ڈالر 283.59 روپے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 288 روپے میں دستیاب ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...