گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) لاہور میں ہونیوالے رستم پاکستان دنگل میں گوجرانوالہ کے زمان انور عرف جانی پہلوان کا بہاولپور سے تعلق رکھنے والے آصف پہلوان کے ساتھ مقابلہ ہوا تھا اس بڑے مقابلے میں دونوں پہلوانوں نے ایک دوسرے کو چاروں شانے چت کرنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا یا بعدازاں جانی پہلوان رستم پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ جانی پہلوان کا گوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ قومی ہیرو کو بگھی پر بٹھا کر گھر لایا گیا۔ شائقین نے پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کئے۔جانی پہلوان نے اپنا ٹائٹل ربن اتار کر اپنی والدہ کے گلے میں ڈال دیا ۔اس موقع پر والدین بھی بے حد خوش تھے جن کا کہنا تھا کہ انکے بیٹے نے بہت محنت کی تھی اسکی جیت کیلئے ہم نے بہت دعائیں کیں۔
رستم پاکستان کا ٹائٹل جیتنے والے زمان انور کاگوجرانوالہ پہنچنے پرشاندار استقبال
May 09, 2023