خواتین کو معیشت کاحصہ بنانے کیلئے ٹھوس حکمت عملی لائی جائیگی:شاہدہ رحمانی

لاہور(کامرس رپورٹر )وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا ہے کہ خواتین کو معیشت کا فعال حصہ بنانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی وضع کی جائے گی جس کے لئے بہت جلد خواتین پارلیمانی سیکرٹریوں کا ایک مشترکہ اجلاس بلایا جا رہا ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز  سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے صدر دفتر میں ایس ایم ای سیکٹر کے ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان ماہرین میں سمیڈا کے جنرل منیجر سنٹرل سپورٹ سقراط امان رانا، جنرل منیجر پالیسی اینڈ پلاننگ نادیہ جہانگیر سیٹھ، جنرل منیجر بزنس ڈویلپمنٹ سروسز ایسکٹرنل ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ شہریار طاہر اور لیگل سروسز کے ایکسپرٹ شاہین طاہر شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ سمیڈا جیسے اداروں کو اپنی امدادی خدمات ایسی خواتین تک پہنچانے کے لئے گراس روٹ لیول پر کام کرنا چاہیے اس عمل میں سمیڈا کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن