لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے چاول کے بیجوں کی دو نئی اقسام تیار کرنے پر نجی شعبے کو اعزاز دینے پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور ہمارے لیے ایک پرائیویٹ سیکٹر کے تحقیقی ادارے نے عالمی زرعی منظر نامے پر ملک کے لیے نام کمایا ہے۔ اس سے نہ صرف چاول کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان اور سی ای او گارڈ رائس شہزاد علی ملک کے نام دو الگ الگ خطوط میں لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے ۔کاشف انور نے کہا کہ ایسے اعزاز محققین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ،لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، پوری تاجر برادری کے ساتھ، شہزاد علی ملک کو اس بہترین ایوارڈ پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔