لاہور(کامرس رپورٹر )ایف بی آر کی جانب سے اسٹیل کی کم از کم قیمت کے تعین کے نوٹیفیکیشن سے سریے کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ ہو جائے گا۔پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیاکہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی ادائیگی کا تعین کرنے کے مقصد کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ سٹیل کے سامان کی فی میٹرک ٹن سپلائی کی کم از کم قیمت/قابل اطلاق نرخوں میں خاطر خواہ اضافہ S.R.O 501(1)/2023، مورخہ 20 اپریل 2023 کے ذریعے یکطرفہ طور پرکیا ہے اور اس سے سریئے کی قیمتیں عام لوگوں کیلئے غیر معقول یا ناقابل قبول سطح تک بڑھ جائیں گی۔ ایسوسی ایشن نے ایف بی آر سے درخواست کی ہے اس ایس آراو کو فوری طور پر واپس لے۔