عمران خان کے معائنے کے لیے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا

May 09, 2023 | 18:19

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سات رکنی خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جو منگل کو اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے طبی معائنے کے لیے اسٹینڈ بائی رہے گا۔اسٹینڈ بائی اسپیشل میڈیکل بورڈ پولی کلینک پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے سینئر میڈیکل ڈاکٹروں پر مشتمل ہے۔ڈاکٹر فرید اللہ شاہ، ڈاکٹر مامون قادر، ڈاکٹر محمد اختر خان، ڈاکٹر صائمہ شان، ڈاکٹر تصورمرزا، ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر خدیجہ افتخار شامل ہیں۔فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اور اسلام آباد میں نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کے زیر حراست افراد کا معائنہ کرنے کے لیے میڈیکل بورڈ کے اراکین فوری طور پر اسٹینڈ بائی پر رہیں گے۔منگل کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل بورڈ عمران خان کی عدالتی تحویل میں مستقبل میں کسی بھی طبی مشاورت کا بھی ذمہ دار ہوگا۔

مزیدخبریں