شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)محکمہ ایری گیشن یو سی سی میں ٹھیکوں کی اوپن میرٹ پر نیلامی کی بجائے پول اور نہروں ،راجباہوں کی بھل صفائی کے نام پر کرپشن کا انکشاف شہری نعمان نے ایکسین یوسی سی،ایس ڈی او، سب انجینئر راجباہ ہرن مینارلنک کیخلاف کارروائی کیلئے تحریری شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ افسروں نے مرزا ورکاں چھاپہ مینارہ راجباہ کی بھل صفائی کیلئے 90 لاکھ روپے اور 30لاکھ روپے کا ٹینڈر نیلام کیا جس میں لیڈ کی مٹی ڈالنا مقصود تھا مگر افسروں نے ٹھیکیدار کوپول کے ذریعے ٹینڈر دیکر ان سے 50 فیصد ایڈوانس لیکر لیڈ کی مٹی کی بجائے اسی راجباہ سے مٹی نکال کر اس کے پشتے(بند) بنوائے حالانکہ روہی ڈاکر چیکنی مٹی سے (بند ) بنوائے جانے تھے مگر محکمہ کے افسروں نے ملی بھگت کر کے لیڈ کی مٹی کی بجائے ریتلی مٹی کا استعمال کروایا اور محض کاغذی کارروائی کرکے ’’سب اچھا‘‘ کی رپورٹیں تیار کرکے فائلوں کے پیٹ بھر دئیے گئے ہیں اور بل پاس کرائے گئے ۔ رابطہ کرنے پر ایکسین یو سی سی نے بتایا کہ بھل صفائی مٹی کا کام ہے اوراب تک مٹی مٹی ہو گئی ہو گی دوسری طرف تحریری شکایت کرنیوالوں سے مک مکا ہو گیا اب ہم جانے اور محکمہ کے افسر جانیں انہیں سب معلوم ہے ان کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں کرسکتے ۔