اسسٹنٹ کمشنر قصور‘ پتوکی کے مختلف ہسپتالوں کے دورے‘ سہولیات کا جائزہ 

قصور(نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنرز کے ہسپتالوں کے دورے‘مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ پنجاب حکومت کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی نے بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ کر کے وہاں پر طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور میڈیسن کی دستیابی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد محمود نے تحصیل ہسپتال کا دورہ کر کے تمام طبی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کو چیک کیا۔ انہوں نے ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کے لواحقین سے دی جانیوالی طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...