ننکانہ صاحب(نامہ نگار) صوبائی صدر ایپکا پنجاب ظفر علی خاں کی کال پر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) ضلع ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام لیوانکیشمنٹ میں کمی کے نوٹیفکیشن کو واپس کرانے سمیت اپنے مطالبات کے حق کی منظوری کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی اس موقع پر ضلعی صدر حاجی محمد اکرم گجر، چوہدری وقار علیم، مشتاق احمد سیال، ذکاء حسین چوہان، محمد عمران تارڑ، غضنفر علی ودیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ صوبائی صدر ایپکا ظفر علی خاں کی طرف سے مطالبات کے حق کی منظوری کیلئے احتجاجی شیڈول ترتیب دیا گیا ہے 8 مئی کو قلم چھوڑ ہڑتال، 15 مئی کو پرامن احتجاجی ریلیاں اور دھرنے ، 22 مئی کو قلم چھوڑ ہڑتال جبکہ 29 مئی کو صوبہ بھر کے ملازمین ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے پرامن احتجاجی دھرنا اور ریلیاں نکالیں گے انہوں نے بتایا کہ ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ، لیو ان کیشمنٹ میں کمی کے نوٹیفکیشن کو واپس کرانے سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔