شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز ورک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور میں بے روزگار افراد کو نوکریاں دیں، ملازمین کو بحال اور ریگولر کیا، تنخواہوں اور پنشنوں میں اضافہ کیا، تنخواہ دار و محنت کش طبقہ کو مراعات دیں اور ان کے تحفظ کیلئے پارلیمنٹ سے قانون منظور کرائے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے ڈویژنل جنرل سیکرٹری چودھری منیر قمر واہگہ کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔