ملک سے سودی نظام کا خاتمہ  ضروری ہے: ملک محسن

سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)ممتاز سماجی کارکن ملک محسن نے کہا ہے کہ ملک سے سودی نظام کا خاتمہ ضروری ہے، اس میں کو ئی دو رائے نہیں مالیاتی نظام سے سود کے خاتمے تک مضبوط معیشت کا خواب پورا ہونا ممکن نہیں، سودی نظام کو مکمل ختم کر کے معیشت کی بحالی کے بغیر ملک پاکستان ترقی اور عوام خوشحال نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہاکہ سودی قرضوں کی دلدل میں پھنسی بد حال معیشت سے ملک تنزلی اور عوام غربت کی چکی میں پسنے پر مجبور ہے۔

ای پیپر دی نیشن