نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کو دبانے کے تمام حربے ناکام ہوں گے ۔تحریک انصاف ایک پرامن عوامی سیاسی جماعت ہے۔ عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے والی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے جھوٹوں چوروں کے ٹولے نے تمام اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے مگر عوام نے اعتماد کا اظہار کیا کہ عمران خان ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے غلط اعدادوشمارسے قوم کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا تحریک انصاف کے رہنما چوہدری گلفام سیہول کی گفتگو ان کا کہنا تھا عمران خان نے قوم کو شعور دیا اس کا یہی قصور ہے کہ وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے ۔
تحریک انصاف ایک پرامن جماعت ہے :چوہدری گلفام
May 09, 2024