پی ٹی آئی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے :میاں افضال حیدر  

May 09, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ 9مئی کا بیانیہ 8 فروری کو عوام نے مسترد کردیا پی ٹی آئی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے جس نے آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کے فروغ کی جدوجہد کی گزشتہ تین دھائیوں کی ہماری جمہوری جدوجہد ہمارے عزم و استقلال کا مظہر اور عوام دوستی کی گواہ ہے ہم نے ہمیشہ ملکی استحکام و سالمیت کیلئے بھرپور کردار ادا کیا اور عوامی حقوق کے تحفظ کی خاطر آواز بلند کی، پی ٹی آئی کی اداروں سے کسی طرح کی کوئی محاذ آرائی نہیں ہمارا موقف اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر اپنی خدمات سرانجام دینے پر مبنی ہے ہم اداروں کو بے توقیر کرنے کے قطعی حامی نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی نے جس طرح ماضی میں افواج پاکستان و دیگر قومی ریاستی اداروں کے وقار کے تحفظ کی خاطر کردار ادا کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔

مزیدخبریں