قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور بھر میں مٹن اور بیف مافیا کا راج برقرار ڈی سی قصور کی سخت ہدایت کے باوجود شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔ شہر میں بیف 1300روپے فی کلو گرام اور مٹن 2200روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے، مٹن اور بیف فروشوں کی ڈی سی قصور کے حکم کے باوجود اپنے مقرر کردہ ریٹوں پر کھلے عام فروخت جاری ہے ،کوٹ پیراں، کرشنا نگر،چاندنی چوک،چوک شہیداں،قتل گڑھی،کوٹ حلیم خان و دیگر علاقوں میں شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے شہر کی سیاسی، فلاحی،اور سماجی تنظیموں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
قصور: شہر بھر میں مٹن اور بیف کی مہنگے داموں فروخت جاری
May 09, 2024