9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے :میاں امجد لطیف  

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء و ٹکٹ ہولڈر سابق چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے ہی ملکی معیشت کو بحال کیا جا سکتا ہے سعودیہ عرب سے 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوگی 9 مئی کے سانحہ کے ملزموں کو آئین و قانون کے مطابق سزا دیکر ہی ملک میں سیاسی معاشی استحکام آسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر میاں منور اقبال،میاں رفاقت علی،میاں عرفان،ملک پرویز اقبال اور دیگر بھی موجود تھے میاں امجد لطیف نے کہاکہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...