لاہور(سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔ وزیر اعلی خیبرپی کے نے ارباب نیاز سٹیڈیم جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔جاوید آفریدی نے کہا کہ انشاء اللہ پی ایس ایل دس میں پشاور زلمی ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ پر ان ایکشن ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی پشاور میں میچز کرانے کے حق میں ہیں۔