سی سی پی او کا بہترین کارکردگی کے حامل پولیس آفیشلز کو انعام دینے کا اعلان 

 لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹر زمیں کینٹ اورماڈل ٹاؤن ڈویژنز کی کارکردگی بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں دونوں ڈویژنز کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے لاہور پولیس کے مختلف شعبوں کے بہترین کارکردگی کے حامل پولیس آفیشلز کو انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے سفارشات طلب کر لیں۔انہوں نے کہا کہ بہترکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ افسران عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھیں تا کہ سائلین کو تھانوں اور دیگر دفاتر میں افسران سے ملنے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے اور متعلقہ یونٹس کوبہترین کوآرڈنیشن سے منشیات فروشوں کا قلع قمع یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرنے کیساتھ ساتھ موٹرسائیکل چوری اور سنیچنگ میں ملوث گینگزکیخلاف مؤثر کارروائی عمل میں لانے کے بھی احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کریں اور موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں ڈیکائے آپریشنزکئے جائیں۔قتل،ڈکیتی،راہزنی اوردیگر جرائم کے سدباب کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماڈرن پولیسنگ سے کرائم کنٹرول میں مدد مل رہی ہے۔ صوبائی دارالحکومت کی پولیس فورس رول ماڈل ادارے کے طور پر کام کرے۔

ای پیپر دی نیشن