لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا ہے کہ ہنر مند انسانی وسائل کی کمی صنعتی شعبے کو درپیش سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کو صنعت کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت تیار کرنا ہوگی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری، ایم ڈی پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل محبوب احمد، لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران محمد توقیر ملک اور جبار خالد بھی اس موقع پر موجود تھے۔صدرلاہور چیمبر نے کہا کہ موجودہ معاشی منظر نامے نے ہنر مند افرادی قوت کی اہمیت کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ ہماری لیبر ہنر مند نہیں ہے۔