ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری ‘شہریوں کو ریلیف پہنچانے کاحکم

May 09, 2024

لاہورں(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کے ازالے اور انہیں ریلیف پہنچانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگائی جارہی ہے۔میرٹ کے مطابق بلا تاخیر قانونی کارروائی کے ذریعے متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران کیا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے کھلی کچہری میں شرکت کی۔انہوںنے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے بذریعہ فون متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔انہوںنے گنگا رام ہسپتال میں وکلاء کے ہاتھوں زخمی ہونیوالے پولیس افسران وجوانوں کی عیادت کی۔انہوں نے زخمیوں سے صحت و علاج معالجہ بارے استفسارکیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ انہوںنے ڈاکٹرز سے بھی ملاقات کی اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرنے والے اہلکار ہمارا فخر ہیں۔امن و امان کا قیام،شہریوں کی جان ومال اور سرکاری املاک کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔

مزیدخبریں