لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرفہیم اکبر کی بیٹی نے سی ایس ایس امتحان میں نمایاں کامیابی کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ علیزہ فہیم مقابلے کے امتحان میں پاکستان بھر میں دسویں پوزیشن حاصل کرکے اسٹنٹ کمشنر کے عہدہ پر فائز ہو گئی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس نے بیٹی کی شاندار کامیابی پر سب انسپکٹر فہیم اکبر کو مبارک باد دی۔ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس نے سب انسپکٹر فہیم اکبر کو دفتر مدعو کیا، بیٹی کو بہترین تعلیم دلوا کر اعلی امتحان میں کامیابی سے ہمکنار کرنے پر سی سی ون سر ٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس نے سب انسپکٹر فہیم اکبر سے ملاقات میں بیٹی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب نے علیزہ فہیم کی تعلیم پر آئے تمام اخراجات ذاتی طور پر برداشت کرنے کا عندیہ دیا۔
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کی سی سی ایس ایس میں کامیاب سب انسپکٹر کی بیٹی سے ملاقات
May 09, 2024