فیروزوالہ( نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ محمد عدیل خان نے مریضوں اور انکے لواحقین کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے بنیادی مرکز صحت فیروزوالہ گاؤں کا اچانک دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سرکاری ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں صفائی ستھرائی، سکیورٹی سمیت ادویات کے سٹاک کاجائزہ لیا۔