فیروزوالہ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) ونڈالہ دیال شاہ کے صدر ملک عبدالجبار مقبول نے کہا ہے کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عوام کودرپیش مسائل پرگہری نظرہے۔ وہ عوام کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گی جس کیلئے انہوں نے مربوط اقدامات اٹھائے ہیں جن کے ثمرات بھی سامنے آرہے ہیں۔ پارٹی قیادت کی تمام تر جدوجہد کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے۔