فیروزوالہ( نامہ نگار) پی پی 139 کوٹ عبدالمالک جماعت اسلامی کے امیر عمیر مشتاق کمبوہ نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی وحشت اور بربریت کا بازار مسلسل گرم ہے۔ اسرائیلی بمباری میں ہزاروں افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں اور لاتعداد زخمی ہیں مگر نہتے فلسطینیوں کا عزم کمزور نہیں ہوا القدس کی سرزمین فلسطینی مسلمانوں کی ہے جسے جبر و جارحیت کے بلبوتے پر اسرائیل نے چھینا ہے وقت آگیا ہے کہ مسلم حکمران متحد ہو کر اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیں۔
فلسطین میں اسرائیلی وحشت ، بربریت کا بازار مسلسل گرم ہے:عمیر مشتاق کمبوہ
May 09, 2024