آٹے کی قیمت میں کمی،بیکری اشیاء کی قیمتیں میں فوری کم کی جائے:ملک رشید،کامران مجید،عاقب سرور پیا ، عمر اکبر خان 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ملک رشید،کامران مجید،عاقب سرور پیا اور عمر اکبر خان نے کہا ہے کہ جب آٹے کے ایک تھیلے کی قیمت میں بہت زیادہ کمی واقع ہوچکی ہے تو پھر آٹے اور میدے سے بننے والی بیکری کی اشیاء جن میں ڈبل روٹی وغیرہ سر فہرست ہیں ان کی قیمتوں میں بھی فوری کمی کی جائے۔افسوس کی بات ہے کہ جب آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو آٹے اور میدے سے بننے والی چیزوں کی قیمتوں میں دونکاندار خود بخود اضافہ کردیتے ہیں لیکن اب اس کمی کے فوائد بھی عام آدمی تک پہنچنے چاہئیے۔

ای پیپر دی نیشن