لاہو(نیوز رپورٹر) اللہ والے ٹرسٹ سکالرشپ پروگرام کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے 140 مستحق طلباء کے انٹرویو گزشتہ روز اللہ والے ٹرسٹ ہیڈ آفس میں ہوئے۔ ترجمان کے مطابق سکالرشپ انٹرویوز کی کامیابی سے تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر شازیہ لون، سکریٹری فنانس ، ڈاکٹر عاصم فاروقی سابق پی ڈی ایچ ایم ایس اور قاضی محمد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ ای سی ان کی مشترکہ مہارت اور لگن نے انتخاب کے عمل میں اہم کردار ادا کیا ۔