لیو انکیشمنٹ قانون کیخلاف اگیگا کا  15، 23 مئی کو احتجاج کا اعلان 

 لاہور (لیڈی رپورٹر) گزشتہ روز 8 مئی بروز بدھ گورنمنٹ گریجویٹ ایم اے او کالج لاہور میں آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس اگیگا کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اگیگا میں شامل یونین ایسوسی ایشن اور فیڈریشنز کے قائدین نے شرکت کی۔ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کی نومنتخب صدر پروفیسر فائزہ رعنا نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اگیگا میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اگیگا اجلاس میں ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن، انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن، سکول ایجوکیشن پینشنرز ایسوسی ایشن سیپا کو آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس اگیگا کی ممبر شپ دی گئی۔ آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس اگیگا کے سرپرست اعلیٰ علامہ محمد قاسم علوی نے اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور قصیدہ بردہ شریف سے کیا۔ چیئرمین چوہدری خالد جاوید سنگھیڑہ نے احتجاجی شیڈول کا اعلان کردیا اور سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو احتجاج کی تیاری کی ہدایات جاری کردیں۔ احتجاجی شیڈول کے مطابق 15 اور 23 مئی کو پنجاب بھر کے اضلاع میں ڈی سی آفس کے باہر اور لاہور سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج ہوگا۔ اگر حکومت نے لیو انکیشمینٹ کا کالا قانون واپس نہ لیا تو احتجاج تسلسل سے ہو گا۔ جنرل سیکرٹری اگیگا پروفیسر ندیم اشرفی نے کہا کہ پینشن اور گریجویٹی رولز میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں اور حکومت تنخواہوں، میڈیکل الائونس، کنوینس الائونس اور ہائوس رینٹ میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن