تمباکو نوشی، فضائی آلودگی ، مختلف قسم کی الرجیز امراض تنفس کی وجوہات :الفرید ظفر  

May 09, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا  تمباکو نوشی، فضائی آلودگی اور مختلف قسم کی الرجیز امراض تنفس (دمہ) کے مرض کی وجوہات ہیں۔ بہت سے لوگ موسم بہار میں پولن الرجی کے باعث سانس کے مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اگرچہ دمہ کوئی اچھوت کی بیماری نہیں ۔ پاکستان میں تقریبا 10 ملین افراد دمہ کے مریض ہیں۔ اس مرض سے بچاؤ کے بارے میں عوامی شعور کی بیداری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، تاکہ لوگ سگریٹ نوشی ترک کر نے کے علاوہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والے محرکات کو کنٹرول کر کے دمہ اور نظام تنفس کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جنرل ہسپتال شعبہ پلمونالوجی کے زیر اہتمام عالمی یوم تنفس کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی واک کے شرکاء سے  کیا۔

مزیدخبریں