لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا 26واں کانووکیشن2024 یو ایم ٹی کے جوہر ٹاؤن کیمپس لاہور میں ہوا۔ اس موقع پر کل 1795 فارغ التحصیل طلباء کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں۔ 1257 بیچلرز، 90 ماسٹرز، 400 ایم ایس/ ایم فل اور 48 پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں۔ مزید برآں، 13 پیٹرنز گولڈ میڈلز، 09 ریکٹرز سلور میڈلز، 04 ریکٹرز اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈز گولڈ میڈلز، 04 سرٹیفیکیٹ آف ایکسیلنس، 03 سر ٹیفکیٹ آف میرٹ، 01 یو ایم ٹی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کیساتھ نقد انعام 100,000 روپے، 07 یو ایم ٹی بہترین سکول ٹیچر ایوارڈز کیساتھ نقد انعام 25,000 روپے فی کس اور 06 ریسرچ پبلیکیشن ایوارڈز ایم ایس/ایم فل طلباء کیلئے تقسیم کیے گئے۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مرادنے کہایو ایم ٹی مستقبل کے بہترین لیڈرز پیدا کر رہی ہے جو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے۔بانی یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد (شہید) کی یاد میں ان پر فلمائی گئی ڈاکیو مینٹری بھی چلائی گئی۔ ڈاکٹر آصف رضا نے یو ایم ٹی کی قیادت، فیکلٹی، اور انتظامیہ کی غیر متزلزل کوششوں پر روشنی ڈالی جنہوں نے یو ایم ٹی کو پاکستان کی نمبر 1 نجی یونیورسٹی بنایا۔ ڈاکٹر احمد عمر مراد نے کہا ’’علم اور چمکدار مہارتوں سے لیس، آپ کے پاس پاکستان کے روشن مستقبل کی تشکیل کی کلید ہے۔‘‘
یو ایم ٹی کانووکیشن :1795 گریجوایٹس میں ڈگریاں، میڈلز ، سرٹیفکیٹس تقسیم
May 09, 2024