’’سرکاری سکول، معیاری سکول‘‘ کا سلوگن لے کر آگے بڑھ رہے ہیں:وزیر تعلیم 

May 09, 2024

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ہم ’’سرکاری سکول، معیاری سکول‘‘ کا سلوگن لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ ایسا تعلیمی ماڈل بنانے کیلئے کوشاں ہیں کہ نجی تعلیمی اداروں کے طلباء سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلے کی خواہش کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیک انرولمنٹ کے خاتمہ کیلئے جامع منصوبہ بندی لا رہے ہیں۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ طلبہ انرولمنٹ کی نادرا ویری فیکیشن کی جا رہی ہے۔ ایک سال بعد سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار میں واضح فرق دکھائی دے گا اور بین الاقوامی جریدے بھی پنجاب میں آنیوالے تعلیمی انقلاب کا ذکر کرنے پر مجبور ہوں گے۔ 2 سالہ کنٹریکٹ والے اساتذہ کی میڈیکل انشورنس پالیسی لا رہے ہیں۔

مزیدخبریں