لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما ملک عابد حسین اعوان نے کہا ہے کہ مہنگائی نے چھوٹے تاجروں کیلئے مشکلات کے پہاڑکھڑے کر دیئے ہیں۔ پٹرول،بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کاروباری استحکام نہیں آرہا۔ ہم اپنے تاجر بھائیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھی آواز اٹھائیں گے۔