9 مئی: اپوزیشن نے پنجاب  اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

May 09, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) اپوزیشن نے 9 مئی کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ قرارداد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اوردیگرارکان کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کامطالبہ کیا گیا ہے کہ 9 مئی کو ایک سال گزرنے کے باوجود حقائق منظر عام پر نہیں آسکے۔

مزیدخبریں