لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ 90 شاہراہ قائداعظم پر ہونیوالے اجلاس میں ’’چیف منسٹر لاہور ری ویمپنگ پلان‘‘ میں پیشرفت اور منتخب نمائندوں کی عوامی سکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ مجتبیٰ شجاع الرحمان، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان احمد ملک، لاہور سے منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سابق ٹکٹ ہولڈرز، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر، ایم ڈی واسا اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر منتخب عوامی نمائندوں کے حلقوں کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن رافعہ حیدر نے اجلاس کو ’’لاہور ری ویمپنگ پلان‘‘ پر اب تک ہونیوالی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’’لاہور ری ویمپنگ پلان‘‘ کے تحت 3 ماہ کے اندر شہر کی ٹوٹی گلیوں اور نالیوں کی مرمت یقینی بنائی جائے گی۔ یہ جامع پلان لاہور کی 92 فیصد آبادی کو کوور کرے گا ۔
وزیراعلیٰ ری ویمپنگ پلان لاہور کی 92 فیصد آبادی کو کوور کرے گا: وزیر بلدیات
May 09, 2024