بیجنگ(نوائے وقت رپورٹ) چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) نے چاند کا اب تک کا سب سے تفصیلی ارضیاتی نقشہ جاری کر دیا۔ دی جیولوجیکل ایٹلس آف دی لونر گلوب نامی اس نقشے (جس کو 100 سے زائد محققین نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں بنایا گیا) میں کْل 12 ہزار 341 گڑھے، 81 بیسنز اور 17 اقسام کی چٹانوں سمیت دیگر بنیادی ارضیاتی معلومات پیش کی گئیں۔ یہ نقشہ 1:2,500,000 کے سکیل پر بنایا گیا۔ بیجنگ میں قائم سی اے ایس انسٹیٹیوٹ آف جیولوجی اینڈ جیو فزکس سے تعلق رکھنے والے روس مچل کا کہنا تھا کہ ارضیات میں ہر سوال ارضیاتی نقشے پر دیکھنے سے شروع ہوتا ہے۔ یہ نیا نقشہ پوری دنیا کے لیے ہے۔ سی اے ایس نے میپ کو اڈرینگلزآف دی جیولوجک ایٹلس آف دی مون نام کی ایک کتاب بھی متعارف کرائی ہے جو 30 سیکٹر ڈائیگرام پر مشتمل ہے جو مل کر کل چاند کی تصویر بناتی ہے۔
چاند کا سب سے تفصیلی ارضیاتی نقشہ جاری
May 09, 2024