فیروز والہ :گائوں والوں نے شہری کی ہلاکت پر2ڈاکوئوں کو تشدد کرکے مار ڈالا

 فیروزوالہ،سانگلہ ہل (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)تھانہ فیکٹری ایریا خانپور نہر کے قریب ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے  شہری جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہوگیا۔ شرقپور کے گاؤں کھیڑے کے3 دوست وقاص باجوہ، وسیم باجوہ اور عدنان باجوہ موٹر سائیکل پر سوارکاٹھیاں والا جا رہے تھے ٗ 2ڈاکوئوں نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پرپر فائرنگ کر دی جس سے 25سالہ وقاص جاں بحق جبکہ ساتھی وسیم زخمی ہوگیا۔ اسی دوران گاؤں والوں نے ڈاکوؤں کا  تعاقب کر کے انہیں ڈنڈے ، اینٹیں مار مار کر ہلاک کر دیا ۔ مرنے والے دونوں ڈاکو شہباز اور افضل سگے بھائی او رمرید کے رہنے والے تھے۔علاوہ ازیں سانگلہ ہل کے علاقے تھانہ بلوچنی 58 ر۔ب میں پولیس مقابلہ کے دوران ڈاکو عدنان عرف دانا ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے 58 ر۔ب میں چھاپہ مارا تو عدنان اور ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے عدنان شدید زخمی ہوگیاجبکہ اسکا ساتھی فرار ہو گیا۔ ہلاک ڈاکو سانگلہ ہل ن،ننکانہ صاحب اور فیصل آباد پولیس کو متعدد وارداتوں میںمطلوب تھا۔سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے کامیاب آپریشن پر اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...