اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کھاد کمپنیوں کو کسانوں سے ناجائز منافع لینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ وفاقی وزیر صنعت نے یہ بات فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، رانا تنویر حسین نے کہا کہ فرٹیلائزر کمپنیاں کسانوں کی مشکلات کا ادراک کئے بغیر یوریا کی قیمتیں بڑھا رہی ہیں۔ کھاد کمپنیاں حال ہی میں بڑھائی ہوئی یوریا کھاد کی قیمتیں واپس لیں، واپس لینے کا ایک اور موقع دے رہے ہیں، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی۔