سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)رہنما پاکستان تحریک انصاف ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف اپنی بدترین سیاسی شکست کی خفگی مٹانے کیلئے 9 مئی کی آڑ میں پاکستان تحریک انصاف پر الزام تراشیوں کا سہارا لے رہا ہے۔ انکے پاس کارکردگی بتانے کیلئے سوائے 9مئی کے جھوٹے بیانیے کے کچھ نہیں ۔ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہکہ پی ٹی آئی کارکن ظالمانہ نظام کیخلاف ڈ ٹ کر کھڑے ہیں،کرپٹ لوگوں کوانجام تک پہنچائے بغیرخوشحالی کاخواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،معاشرے میں قیام امن کویقینی بنانے کیلئے قانون ہرایک کیلئے ایک جیسا بنانا ہوگا ۔تحریک انصاف کے فلاحی منصوبوں پر تنقید کرنیوالوں نے آج عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر عوام کے درمیان موجود ہوں گے، قوم سیاسی طور پر بیدار ہوچکی ہے،اب اپنے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔
خواجہ آصف کے پاس 9مئی کے جھوٹے بیانیے کے سوا کچھ نہیں:ریحانہ ڈار
May 09, 2024