گرین ٹاؤن 5 ‘ ہنجروال میں 4 لاکھ 45 ہزار کا ڈاکہ

May 09, 2024

لاہور (نامہ نگار) شہر میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے گرین ٹاؤن کے علاقے میں محمد یعقوب سے 5 لاکھ نقدی و موبائل فون، ہنجروال کے علاقے میں عنصر سے 4 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، سندر کے علاقے میں رمضان کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد 4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، اسلام پورہ کے علاقے میں امجد سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ 52 ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ کے علاقے میں شاہزیب سے گن پوائنٹ پر 20 ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زارکے علاقے میں متین سے ایک 1 لاکج 5ہزار روپے اورموبائل فون، لٹن روڈ کے علاقے میں خالد سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، شیرا کوٹ کے علاقے میں اسد سے 3 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں فضل سے11ہزار روپے، جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں عثمان سے 9 ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمارکے علاقے میں صہیب علی سے گن پوائنٹ پر 25 ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن اقبال کے علاقے میں حبیب سے 25 ہزار روپے موبائل فون، شادمان کے علاقے میں اقبال سے11ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے ساندہ، ہنجروال، فیکٹری ایریا اور مزنگ کے علاقوں میں سے 4 کاریں جبکہ مانگا منڈی،گڑھی شاہو، غازی آباد، راوی روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، اسلام پورہ، اور شاہدرہ کے علاقوں میں سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

مزیدخبریں