بارشوں سے آبی ذخائر میں اضافہ، ارسا نے صوبوں کے پانی کا کوٹہ بڑھا دیا

اسلام آباد (نیٹ نیوز) بارشوں سے آبی ذخائر میں اضافہ ہونے کے بعد (ارسا) نے صوبوں کے پانی کا کوٹہ بڑھا دیا۔ اعلامیے کے مطابق پانی کی آمد میں47 فیصد اضافہ ہوا ہے اور خریف کے لیے  پانی کی قلت 30 فیصد سے کم ہو کر 21 فیصد  پر آگئی ہے۔ ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے پانی کے ذخائر میں تقریباً 3.6 ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن