بحرانوں کے خاتمے کیلئے تمام جماعتوں کو مثبت سیاست اختیار کرنی چاہئے: زبیر احمد ظہیر  

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علی جہانگیر بدر نے باہمی ملاقات میں موجودہ ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ملک کے سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نجات کے لئے تمام جماعتوں کو مثبت اور تعمیری انداز سیاست اختیار کرنا چاہیے۔ یہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ ہم سب کی بقا اور مستقبل انسانی حقوق کی آواز بلند کرنے، مظلوموں، کمزوروں کا ساتھ دینے اور ظالموں کو ظلم سے روکنے میں مضمر ہے۔ پاکستانی سیاست میں بھٹو خاندان ، پاکستان پیپلز پارٹی اور کارکنوں کی قربانیاں بے مثال ہیں۔

ای پیپر دی نیشن