نارنگ منڈی: 2 سالہ بچہ بالٹی  میں ڈوب کر جاں بحق 

نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت) نارنگ موڑ پر 2 سالہ بچہ پانی والی بالٹی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ والدین شدت غم سے نڈھال ہیں۔ تفصیل کے مطابق نارنگ موڑ کے رہائشی ملک عابد کا نوعمر بیٹا حسن واش روم میں چلا گیا، حسن منہ کے بل پانی والی بالٹی میں گرگیا اور ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ والدین شدت غم سے نڈھال، حواس کھو بیٹھے۔

ای پیپر دی نیشن