محکمے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائی کریں: ڈپٹی کمشنر 

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے تمام محکمے سموگ کی روک تھام اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلا ف مشترکہ طور پر بھر پور کاروائیاں کریں۔محکمہ زراعت ، کسانوں ، زمینداروں اور کاشتکاروں کو فصلوں کی باقیات کو جلانے سے اجتناب کر نے کے حوالے سے شعور اور آگاہی فراہم کرے تاہم اگر کسی بھی علاقہ یا دیہات میں فصلوں کی باقیات کو جلایا گیا تو متعلقہ زمیندار اور کاشتکار کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ماحولیات کے افسران کو دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورت اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف بھی کاروائیاں کر نے کی ہدایت کی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سموگ کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن