گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پارکنگ پلازہ کی سے 65سالہ شخص کی نعش بر آمد ہونے پر خوف وہراس پھیل گیا ، پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ،تفصیلات کے مطابق گوندلانوالہ چوک میں واقع ریسکیو 1122دفتر کے قریب پارکنگ پلازہ کی لفٹ والے حصے میں جمع شدہ پانی کے اندر 65سالہ شخص کی نعش بر آمدہوئی ۔ ریسکیو اہلکار اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ،جنہوں نے نعش کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ۔65سالہ شخص کی شناخت سردار محمد خان کے نام سے ہوئی ہے جو کامونکی کا رہائشی بیان کیا گیا ہے ۔