نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) لیگی راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے نے سانحہ نو مئی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے ذمہ داران کو معافی نہیں عبرت کا نشان بنایا جائے اس واقعہ کے ذمہ داران کی سرکوبی ملکی سلامتی کے لئے ازحد ضروری ہے یہ کاروائی ملک دشمن قوتوں کے اشارے پر ان کے پالتو ایجنٹوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی سے کی زیارت میں بانی پاکستان قائد اعظم کا گھر اور پر لاہور میں جناح ہاؤس کو جلایا یہ کام صرف پاکستان کے دشمن دہشت گرد ہی کر سکتے ہیں۔
9 مئی کے ذمہ داروں کو معافی نہیں عبرت کا نشان بنایا جائے: مدثر قیوم ناہرا
May 09, 2024