نوشہرہ ورکاں : تھیلیسیمیاکے مریض بچوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آگاہی واک 

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) پریس کلب کے زیر اہتمام تھیلسیمیا کے مریض بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آگاہی واک کا اہتمام تفصیلات کے مطابق پریس کلب کے زیر اہتمام تھیلسیمیا کے مریض بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔جس میں پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران کے علاوہ تھیلسیمیا کی مریض بچی اس کے والد اور کلاس فیلوز بچوں نے حصہ لیا۔ تھیلسیمیاکی مریض ننھی بچی آمنہ اسلم نے اپنے پیغام میں کہا کہ تھیلسیمیاکے مریض بچوں کو ایک ماہ میں دو سے تین مرتبہ بلڈ کی ضرورت ہو تی ہے۔ننھی بچی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا جائے اور ایسے ادارے قائم کیے جائیں جہاں ان کا مفت علاج کیا جاسکے اور ان کی مالی معائونت بھی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن