گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)سانحہ نو مئی پاکستانی عوام کو فوج اور ایجنسیوں کیخلاف کرنے کی عملا سازش تھی، نامعلوم عناصر نے شرپسند منصوبے کے تحت نوجوان نسل کو اپنی ہی فوج اور اداروں کے سامنے لا کر کھڑا کیا گیا، اندرونی محاذوں پر پاک فوج اور اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیںان خیالات کا اظہار پروفیسر شہزاد لارنس ممبر ضلعی امن /انٹرفیتھ ہارمنی کمیٹی گوجرانوالہ نے سانحہ نو مئی کے حوالے سے مختلف سماجی و طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل افواج پاکستان اور اداروں سے محبت کرتے ہیں ،اداروں اور پاک فوج سے محبت ہمارے ذہنوں اور دلوں میں بستی ہے۔ سانحہ نو مئی شدت پسندی اور منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے اس موقع پر سماجی راہنمائوں اور طلبا نے پاک فوج سے اظہار محبت کیااور وطن عزیز میں امن صلح اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔
سانحہ 9 مئی عوام کو فوج اور ایجنسیوں کیخلاف کرنے کی سازش تھی: پروفیسر شہزاد
May 09, 2024